عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ ئیں ،وزرات عظمیٰ خوابوں اوردھرنوں نہیں کارکردگی کی بدولت ملتی ہے:امیر مقام

عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ ئیں ،وزرات عظمیٰ خوابوں ...
عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ ئیں ،وزرات عظمیٰ خوابوں اوردھرنوں نہیں کارکردگی کی بدولت ملتی ہے:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ جائے ،وزرات عظمیٰ خوابوں اوردھرنوں کی نہیں کارکردگی کی بدولت ملتی ہے، ہری پور کے غیور عوام نے ایک بار پھر بلے کو توڑ کر شیر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ہری پور کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا۔

ہری پور میں جلسہ سے  خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بن چکے ہیں ، محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہری پور کے عوام کو سوئی گیس کا بڑا منصوبہ مبارک ہو ۔

مزید :

ہری پور -