ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبے میں تصادم ، 7افراد جاں بحق

ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبے میں تصادم ، 7افراد جاں بحق
ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبے میں تصادم ، 7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکر اگئے جس سے 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدھیر کے قریب تیز رفتار بس کیری ڈبے سے جا ٹکرائی ، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جو 7جانیں نگل گیا ۔ کیری ڈبے میں موجود ساتوں افراد ہی جاں بحق ہو گئے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند ، فلائٹ آپریشن متاثر ، موٹر وے بھی بند

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم بس ڈرائیور فرارہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ ادھر فیصل آباد میں جھمرہ کے قریب ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔