آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
دسمبر01 جمعہ۔ گھریلو اور مالی معاملات پر توجہ رہے گی۔ غصے پر قابر رکھئے اور بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ سواری لے سکیں گے۔ بہن بھائی اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج ثور
دسمبر01 جمعہ۔ آج گھر کا فرد درد سر کا باعث بن کر پریشانی پیدا کریگا۔ آپ کسی دوست کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا اہتمام کریں کسی اہم کام کے مکمل ہو جانے پر خوشی حاصل ہو گی دن کے اختتام پر اچھی خبر مل جائے گی
برج جوزا
دسمبر01 جمعہ۔ آپ کی ذہانت آپ کو دوسروں کے سامنے بہتر بنا سکے گی۔ اگر آپ ملازمت کے خواہش مند ہیں یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے مواقع میسر آئیں گے۔
برج سرطان
دسمبر01 جمعہ۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔
برج اسد
دسمبر01 جمعہ۔ قانونی معاملات میں آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ افراد کی مدد سے مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
برج سنبلہ
دسمبر01 جمعہ۔ دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔
برج میزان
دسمبر01 جمعہ۔ تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔
برج عقرب
دسمبر01 جمعہ۔ مسائل کے خاتمے کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ حاسدین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے ۔
برج قوس
دسمبر01 جمعہ۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جدی
دسمبر01 جمعہ۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔
برج دلو
دسمبر01 جمعہ۔ خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی اور طبیعت حساس رہے گی۔ خانگی اور خاندانی معاملات بہتر ہونگے۔ حسب حیثیت سواری لے سکتے ہیں۔
برج حوت
دسمبر01 جمعہ۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔