آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
دسمبر12 منگل۔ آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔
برج ثور
دسمبر12 منگل۔ رواں کاروبار میں ترقی اور مالی فوائد حاصل ہونگے۔ عہدہ ملازمت میں حسب منشاء تبدیلی متوقع ہے۔ مہمانوں کی آمد و رفت سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔
برج جوزا
دسمبر12 منگل۔ کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہتر ہو گا۔
برج سرطان
دسمبر12 منگل۔ گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
برج اسد
دسمبر12 منگل۔ نئی کاروباری تجاویز پر عمل درآمد ہو گا۔ امپورٹ ‘ ایکسپورٹ کے کاروبار میں مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔ کاروبار میں منافع کا رجحان رہے گا۔
برج سنبلہ
دسمبر12 منگل۔ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مت کریں کیونکہ پہلے ہی آپ کو اس وجہ سے کافی نقصانات ہو چکے ہیں لہٰذا اپنی سوچ سمجھ کو خاطر میں لا کر تخلیقی کام سرانجام دیں۔
برج میزان
دسمبر12 منگل۔ کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔
برج عقرب
دسمبر12 منگل۔ بچھڑے ہوئے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ملازمین کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ مصنوعات کی تشہیر کے لئے دن بہتر ہے۔
برج قوس
دسمبر12 منگل۔ اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے۔ کسی خواب کی بہتر تعبیر مل سکے گی۔
برج جدی
دسمبر12 منگل۔ آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں، راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔
برج دلو
دسمبر12 منگل۔ محبت کے معاملہ میں بدنامی کا خطرہ ہے۔ سیاسی وسماجی امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ در پردہ حاسد دشمنوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے بہتر دن ہو گا۔
برج حوت
دسمبر12 منگل۔ کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔