آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
13اگست اتوار۔ کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں۔
برج ثور
13 اگست اتوار۔ شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
برج جوزا
13 اگست اتوار۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان
13 اگست اتوار۔ اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔
برج اسد
13 اگست اتوار۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
13 اگست اتوار۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
برج میزان
13 اگست اتوار۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔
برج عقرب
13 اگست اتوار۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔
برج قوس
13 اگست اتوار۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
برج جدی
13 اگست اتوار۔ ملازمت کے حصول کےلئے کوشاں رہیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔
برج دلو
13 اگست اتوار۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔
برج حوت
13 اگست اتوار۔ تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔

مزید :

ہاروسکوپ -