70 ویں یوم آزادی پر آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں اور اس خوشیوں بھرے دن آپ کو مزید کیا کیا خوشیاں ملیں گی؟ جانئے

70 ویں یوم آزادی پر آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں اور اس خوشیوں بھرے دن آپ کو ...
70 ویں یوم آزادی پر آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں اور اس خوشیوں بھرے دن آپ کو مزید کیا کیا خوشیاں ملیں گی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

14 اگست پیر۔ اہم معاملات پر ٹھوس گفتگو ہو سکے گی۔ آپ کا کوئی مخلص ساتھی آپ کو خوش کن خبر سنائے گا۔ گھریلو امور سلجھانے کا موقع ملے گا۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب رہیں گے۔
برج ثور
14 اگست پیر۔ شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔ سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔
برج جوزا
14 اگست پیر۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں۔
برج سرطان
14 اگست پیر۔ کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ حالات قدرے سازگار رہیں گے۔
برج اسد
14 اگست پیر۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برج سنبلہ
14 اگست پیر۔ کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہونگے۔
برج میزان
14 اگست پیر۔ ملازمت اور صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ سنجیدگی اختیا کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔
برج عقرب
14 اگست پیر۔ فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں۔
برج قوس
14 اگست پیر۔ شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
برج جدی
14 اگست پیر۔ اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہوں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔
برج دلو
14 اگست پیر۔ ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں۔
برج حوت
14 اگست پیر۔ آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہوں گے۔ فریق ثانی کا تعاون ماحول کو سازگار بنائے گا۔ نئے منافع بخش معاہدے کر سکیں گے۔

مزید :

ہاروسکوپ -