آج کا دن کیسا رہے گا؟
آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
14 جولائی جمعہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج ثور
14 جولائی جمعہ۔ کئی لوگ اقرار گناہ کریں گے لوگ آپ پر بھروسہ کر کے اپنے دل کا راز بتا دیتے ہیں اور پھر آپ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ حالات سازگار رہیں گے۔
برج جوزا
14 جولائی جمعہ۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہےگا۔
برج سرطان
14 جولائی جمعہ۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہوگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔سوچ وسعت اختیار کرے گی۔
برج اسد
14 جولائی جمعہ۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ حلقہ احباب میں آپ کی عزت و اہمیت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
14 جولائی جمعہ۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔
برج میزان
14 جولائی جمعہ۔ جس کام سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسے چھوڑ دیں۔ گہرے تعلقات اور امکانی شراکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوست شاندار ڈنر دے گا۔
برج عقرب
14 جولائی جمعہ۔ کسی دوست کی بے وفائی یا صاحب اولاد افراد کو اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہیگا۔
برج قوس
14 جولائی جمعہ۔ منصوبوں میں اچانک تبدیلی کرنا پڑے گی۔ اتھارٹی کی پوزیشن میں لوگ واپس چلے جائیں گے۔ آپ کی قسمت کا ستارہ بلند ہو رہا ہے۔ آخر کار روشنی نظر آئے گی۔
برج جدی
14 جولائی جمعہ۔ کسی خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔ منافع کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔
برج دلو
14 جولائی جمعہ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔
برج حوت
14 جولائی جمعہ۔ فارن ایکسچینج اور نجی تعلق پر زور رہے گا۔ دوست احباب کا تعاون شامل حال رہے گا۔ ذاتی توجہ سے نجی امور کو حل کر سکیں گے۔