آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
ستمبر14 جمعرات۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی اور سجاوٹی کاموں کی طرف رہے گی ۔
برج ثور
ستمبر14 جمعرات۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جوزا
ستمبر14 جمعرات۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی ۔
برج سرطان
ستمبر14 جمعرات۔ شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا اور کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اساتذہ و والدین کا تعاون حاصل ہوگا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج اسد
ستمبر14 جمعرات۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج سنبلہ
ستمبر14 جمعرات۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ اپنی خواہشات کے مطابق کام مکمل کر سکیں گے۔ حاسدین و مخالفین زیر ہو سکیں گے۔
برج میزان
ستمبر14 جمعرات۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔
برج عقرب
ستمبر14 جمعرات۔ ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔
برج قوس
ستمبر14 جمعرات۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس نوعیت کے رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔
برج جدی
ستمبر14 جمعرات۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔
برج دلو
ستمبر14 جمعرات۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔دوستوں اور عزیزواقارب کے ساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔
برج حوت
ستمبر14 جمعرات۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔