آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

horoscope


برج حمل
نومبر15 بد ھ۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہوں گے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔
برج ثور
نومبر15 بد ھ۔ شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

برج جوزا
نومبر15 بد ھ۔ کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاء حل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔

برج سرطان
نومبر15 بد ھ۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔
برج اسد
نومبر15 بد ھ۔ بہتر طور پر عملی پلاننگ کر کے اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ ذمہ دار افراد ماتحت عملے کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئیں گے۔

برج سنبلہ
نومبر15 بد ھ۔ لوگوں کا دِل جیت لیں گے اور لوگوں کو متاثر کریں گے۔ لکھنے پڑھنے اور معلومات کو فروغ دینے پر زور رہے گا۔ ہنسی مزاق اور تفریح میں مزہ آئے گا۔

برج میزان
نومبر15 بد ھ۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔

برج عقرب
نومبر15 بد ھ۔ بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔


برج قوس
نومبر15 بد ھ۔ شراکت کار کی خواہشات کو پورا کر سکیں گے۔ شریک حیات سے تعاون اور ہمدردی کا اظہار کر سکیں گے۔ طالب علم اپنی تعلیمی کمی کو دور کر سکیں گے۔

برج جدی
نومبر15 بد ھ۔ حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔

برج دلو
نومبر15 بد ھ۔ ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
برج حوت
نومبر15 بد ھ۔ تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے