آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج حمل
دسمبر17 اتوار۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔

برج ثور
دسمبر17 اتوار۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج جوزا
دسمبر17 اتوار۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔

برج سرطان
دسمبر17 اتوار۔ گھریلو حالات آپ کی توجہ کے متقاضی ہیں لہٰذا دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے گھروالوں کو بھی کچھ وقت دیں۔ اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔

برج اسد
دسمبر17 اتوار۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے

برج سنبلہ
دسمبر17 اتوار۔ مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ ڈرائیونگ میں جلد بازی سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی اور آرٹ کے کاموں کی طرف رہے گی۔

برج میزان
دسمبر17 اتوار۔ گزشتہ کی گئی پلاننگ سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ اساتذہ و بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج عقرب
دسمبر17 اتوار۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔

برج قوس
دسمبر17 اتوار۔ بہن بھائیوں اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیںجس کی وجہ سے ذہن منتشر رہے گا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج جدی
دسمبر17 اتوار۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی ‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

برج دلو
دسمبر17 اتوار۔ آج خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج حوت
دسمبر17 اتوار۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔

مزید :

ہاروسکوپ -