آج کا دن کیسا رہے گا؟

horoscope

آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
17 جولائی پیر۔ شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے جو وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
برج ثور
17 جولائی پیر۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیںمحبت راز کے راز افشاءہونے کا امکان ہے۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔
برج جوزا
17 جولائی پیر۔ ملازمت ‘صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ شریک حیات کے ساتھ خریداری کا موقع ملے گا۔آج سنجیدگی اختیار کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان
17 جولائی پیر۔ دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ آج سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔
برج اسد
17 جولائی پیر۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ جائیداد سے متعلقہ امور میں پریشانی ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ
17 جولائی پیر۔ آج آپ کے پاس آپ اپنے مشاغل کو پورا کرنے کا پورا پورا وقت ہوگا لیکن فضولیات میں اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی اہم مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔
برج میزان
17 جولائی پیر۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں سے تعلقات بہتراور آپس میں معیار محبت بڑھے گا۔
برج عقرب
17 جولائی پیر۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ خارج از امکان نہیں۔
برج قوس
17 جولائی پیر۔ دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔محبت سے متعلق معاملات بہتر رہیں کے۔
برج جدی
17 جولائی پیر۔ اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میں تبدیلی آنے سے حالات پہلے سے بہتر اور پرسکون ہونگے۔
برج دلو
17 جولائی پیر۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر انحصار نہ کریں بلکہ خود کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔آج ملازمت کے حصول کیلئے کسی پرائیویٹ کمپنی کے دفتر کا چکر لگ سکتا ہے۔
برج حوت
17 جولائی پیر۔ کیرئیر میں ترقی کا غالب امکان ہے۔ ماتحت عملے کو اپنے افسران کا تعاون حاصل رہے گا۔کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔