آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
19 اگست ہفتہ۔ اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔
برج ثور
19 اگست ہفتہ۔ زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہےگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
برج جوزا
19 اگست ہفتہ۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیہلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔
برج سرطان
19 اگست ہفتہ۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔
برج اسد
19 اگست ہفتہ۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاءطے پا سکیں گے۔
برج سنبلہ
19 اگست ہفتہ۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔
برج میزان
19 اگست ہفتہ۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔
برج عقرب
19 اگست ہفتہ۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔
برج قوس
19 اگست ہفتہ۔ سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔
برج جدی
19 اگست ہفتہ۔ بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔
برج دلو
19 اگست ہفتہ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔
برج حوت
19 اگست ہفتہ۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

مزید :

ہاروسکوپ -