آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل
19 جولائی بدھ۔ شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لانے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔
برج ثور
19 جولائی بدھ۔ حاسدین و مخالفین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
برج جوزا
19 جولائی بدھ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔کسی ساتھی کارکن کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اپنی بصیرت سے اس پر قابوپا لیں گے ۔
برج سرطان
19 جولائی بدھ۔ آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔
برج اسد
19 جولائی بدھ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگوں سے کاروباری نوعیت کا رابطہ آپ کی ذاتی کوششوں سے ہو سکے گا۔
برج سنبلہ
19 جولائی بدھ۔ دِن کے آغاز سے ہی طبیعت آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف مائل ہوگی۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔
برج میزان
19 جولائی بدھ۔ گزشتہ ایام میں جن ذمہ ذمہ داریوں سے آپ بھاگ رہے تھے بالاخر اُس میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد یا پھر ملازمتی امورکی تکمیل کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔
برج عقرب
19 جولائی بدھ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آج کسی کاروباری وفد سے ملاقات یا پھر کسی اہم میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔
برج قوس
19 جولائی بدھ۔ ملازمت کے حصول کےلئے کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو سکتا ہے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔
برج جدی
19 جولائی بدھ۔ قریبی عزیز رشتہ داروں اور مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔
برج دلو
19 جولائی بدھ۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔آج اہم ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لانے والی ہے جسے سراہا جائیگا۔
برج حوت
19 جولائی بدھ۔ بے روز گار افراد کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں گے۔آج گھریلو مصروفیات میں کافی کھلبلی اور ہلچل رہے گی تاہم کسی قرض کے مل جانے‘ قانونی امور میں کامیابی کی خبر مل سکے گی۔

مزید :

ہاروسکوپ -