”میں نے جنرل باجوہ کا پیدائشی زائچہ بنایا ، ان کا شمسی برج عقرب، پیدائشی برج قوس اور قمری برج سرطان ہے، یہ لوگ کسی ناجائزدباؤ کو برداشت نہیں کرتے “ماہرعلم نجوم نے اعلان کردیا

”میں نے جنرل باجوہ کا پیدائشی زائچہ بنایا ، ان کا شمسی برج عقرب، پیدائشی برج ...
”میں نے جنرل باجوہ کا پیدائشی زائچہ بنایا ، ان کا شمسی برج عقرب، پیدائشی برج قوس اور قمری برج سرطان ہے، یہ لوگ کسی ناجائزدباؤ کو برداشت نہیں کرتے “ماہرعلم نجوم نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ  کتابیں پڑھنے کے شوقین اور جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کا کئی مرتبہ کھلے عام مسلح افواج کے ترجمان کی طرف سے اعلان بھی ہوچکا ہے لیکن اب مبینہ طورپر جنرل قمر جاوید باجوہ کا زائچہ بنانے والے ماہرعلم نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے انکشاف کیا کہ ایسے افراد جس کام کا بھی ذمہ لیں اس میں نہایت مخلص ہوتے ہیں۔ عموماً دوسرے کے لئے بے جا مشکل کھڑی نہیں کرتے،دھوکہ نہیں دیتےلیکن کسی ناجائز دباﺅ کو بھی برداشت نہیں کرتے اور نہ عجلت میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اپنے بااعتماد ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں لہٰذا سیاستدانوں  کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔۔ ۔عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں؟ ماہرین نجوم نے بڑا اعلان کردیا

روزنامہ امت کے مطابق  شہرت یافتہ ستارہ شناس سید انور فراز نےکہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیدائشی زائچہ بھی بنایا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاریخ پیدائش 11 نومبر 1960ءکی ہے۔ ان کا شمسی برج عقرب، پیدائشی برج قوس اور قمری برج سرطان ہے۔ عقربی لوگ بے حد حساس، فعال، رازدارانہ انداز میں کام کرنے والے، نہایت گہرے اور اپنے نظریاتی میں بے لچک ہوتے ہیں جبکہ برج قوس کا تعلق آئین و قانون سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنرل باوجوہ آئین و قانون کی پاسداری کرتے چلے آرہے ہیں۔ تینوں برجوں کی روشنی میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی شخصیت کا مختصر مجموعی جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے طرز عمل میں سادگی پسند ہیں۔ ایسے افراد جس کام کا بھی ذمہ لیں اس میں نہایت مخلص ہوتے ہیں۔ عموماً دوسرے کے لئے بے جا مشکل کھڑی نہیں کرتے،دھوکہ نہیں دیتے۔ یہاں تک کہ اپنے اچھے سلوک کی وجہ سے اکثر اوقات غیر متوقع پریشانیوں کا بھی سامنا کرتے ہیں، لیکن کسی ناجائز دباﺅ کو برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی عجلت میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اپنے بااعتماد ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں۔ عام طور پر سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں تاہم انور فراز کے بقول عقرب، قوس اور سرطان کے زیر اثر افراد کو بہت زیادہ ایزی بھی نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ انہی سکوں کی ادائیگی کرتے ہیں جو انہیں وصول ہوتے ہیں لہٰذا سیاستدانوں کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔ ’’شادی کے بعد آصف زرداری بے نظیر بھٹو کے ساتھ یہ انتہائی شرمناک کام کیا کرتے تھے‘‘معروف عالم دین نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

مزید :

ہاروسکوپ -