سلیمانی ٹوپی مقدر میں نہ سہی ،سلیمانی انگوٹھی ہی سہی، یہ آپ کے ہاتھ میں ہے توآپ دنیا کے وہ خوش قسمت انسان ہوسکتے ہیں جو یہ کام کرسکتا ہے

سلیمانی ٹوپی مقدر میں نہ سہی ،سلیمانی انگوٹھی ہی سہی، یہ آپ کے ہاتھ میں ہے ...
سلیمانی ٹوپی مقدر میں نہ سہی ،سلیمانی انگوٹھی ہی سہی، یہ آپ کے ہاتھ میں ہے توآپ دنیا کے وہ خوش قسمت انسان ہوسکتے ہیں جو یہ کام کرسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) سلیمانی ٹوپی کا نام تو آپ نے سن رکھا ہوگا ،یہ ایسی خیالی یا مقناطیسی ٹوپی ہے جسے پہنتے ہی انسان نظروں سے غائب ہوسکتا ہے اور بڑے بڑے کام انجام دے سکتا ہے۔ یہ ٹوپی آپ کے مقدر میں شاید ہی ہو تاہم آپ کے ہاتھ میں سلیمانی انگوٹھی ہی نمودار ہوجائے تو آپ کو غیر معمولی انسان بنا سکتی ہے ۔
جن لوگوں کے ہاتھوں میں حلقہ سلیمانی (رنگ آف سلیمان)ہو ایسے لوگ غیر معمولی طور پر نظربین ہوتے ہیں۔انہیں ماورائی علوم میں دلچسپی ہوتی ہے اور وہ بڑے روحانی مقام تک پہنچ جاتے ہیں۔وہ لوگوں سے بے حد پیار کرتے اور مخلص ہوتے ہیں۔ انسان کے ہاتھوں میں مادیت اور روحانیت کی واضح لکیریں ہوتی ہیں ۔جن لوگوں کے ہاتھوں میں روحانی لکیریں موجود ہوتی ہیں ان کے باطن میں غیر معمولی کشش ہوتی ہے ،انکی تیسری آنکھ دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دست شناسی میں پہلی انگلی کے نیچے واقع ابھار جسے شُکر کا ابھار کہا جاتا ہے اس پر روحانی قدروں اور صلاحیت کی لکیریں ہوتی ہیں۔جن لوگوں کے اس ابھار پر خط سلمانی یعنی رنگ آف سلیمان ہوتی ہے ان میں غیر معمولی طور پر روحانی قوت پائی جاتی ہے۔
اس ابھار کاگھیراؤ کرتی نظر آنے والی یہ لکیر ظاہر کرتی ہے کہ ایسا انسان جھوٹوں کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر یہ لکیر گولائی کی بجائے سیدھی ہوتو تب بھی اس سے روحانی بصیرت ظاہر ہوتی ہے۔ایسا فرد پہلی نظر میں ہی دوسروں کو پرکھ لیتا ہے،لکیر جتنی لمبی اور بے عیب ہوگی روحانی صلاحیت اتنی بہتر ہوگی۔تاہم اس لکیر کی موجودگی میں انگوٹھے کی ساخت اور قسمت کی لکیر کا معیاری ہونا لازمی ہے ۔ان کی عدم موجودگی کی صورت میں حلقہ سلیمانی روحانی پژمردگی کی علامت بن جاتا ،وہموں کو جنم دیتاہے۔

مزید :

ہاروسکوپ -