آج کا دن کیسا رہے گا؟
آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
21 جولائی جمعہ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کوئی پرانا یا قریبی ساتھی اچانک آپ کے سامنے آکر آپ کو حیران کر دے گا۔
برج ثور
21 جولائی جمعہ۔ آج کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج جوزا
21 جولائی جمعہ۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔
برج سرطان
21 جولائی جمعہ۔ آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں خواہ مخواہ کی ٹینشن پیدا ہو سکتی ہے۔کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔
برج اسد
21 جولائی جمعہ۔ آپ کی نا پختگی اور غصیلی طبیعت کی وجہ سے عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
21 جولائی جمعہ۔ کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ دوستوں اور عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔
برج میزان
21 جولائی جمعہ۔ فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔کیرئیر کے حوالے سے بیرون ملک سے کوئی اہم خبر مل سکتی ہے۔
برج عقرب
21 جولائی جمعہ۔ ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ آپ کی گڈ وِل میں کمی ہو سکتی ہے۔
برج قوس
21 جولائی جمعہ۔ سوچے سمجھے بغیر یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ بعد میں پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج جدی
21 جولائی جمعہ۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔گھریلوچیزوں کی خریداری کے دوران فضول خرچی سے گریز کریں ۔
برج دلو
21 جولائی جمعہ۔ آج آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔ترقی کرنے کی نئی راہوں کو تلاش کر سکیں گے۔
برج حوت
21 جولائی جمعہ۔ آج ملازمت پیشہ افراد کو اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آنے کا مشورہ ہے۔ گھریلو معاملات میں بڑوں کیساتھ اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔بعض پرانے مسائل سر ابھاریں گے۔