آج کا دن کیسا رہے گا؟
آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
22 جولائی ہفتہ۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔عزت ‘ شہرت و کیرئیر میں ترقی کے حوالے سے کافی فکر مندی ہو سکتی ہے۔
برج ثور
22 جولائی ہفتہ۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔گھریلو معاملات میں ذاتی توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض گھریلو یا کاروباری نئے مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔
برج جوزا
22 جولائی ہفتہ۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے۔ اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے جس کے نتائج آنے والے دِنوںمیں ظاہر ہونگے۔
برج سرطان
22 جولائی ہفتہ۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج اسد
22 جولائی ہفتہ۔ عزت و شہرت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترقی کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برج سنبلہ
22 جولائی ہفتہ۔ قریبی دوست کے ساتھ اپنے اہم امور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ رومانوی معاملات حسب منشاءطے پا سکیں گے۔
برج میزان
22 جولائی ہفتہ۔ مذہبی محافل یا تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔حاسدین و مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔
برج عقرب
22 جولائی ہفتہ۔ کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاءحل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔
برج قوس
22 جولائی ہفتہ۔ گزشتہ دِنوں میں مستقبل کے متعلق کی گئی ٹھوس منصوبہ بندی کے آج مثبت اثرات ظاہر ہونے کا وقت آگیا ہے۔اہم معاملات میں مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ڈرائیونگ احتیاط سے کریں۔
برج جدی
22 جولائی ہفتہ۔ حسب حیثیت سواری کی خریداری کر سکیں گے۔شریک حیات کے ساتھ کسی تفریحی مقام پر سیر کا پروگرام اچھا رہیگا اور صحت میں ہلکا پن محسوس ہوگا۔ رات کو کسی اہم شخصیت سے ملاقات کو سکتی ہے۔
برج دلو
22 جولائی ہفتہ۔ آج گھریلو اہم معاملات کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ حسب منشاءجو کام کرنا چاہتے ہیں وہ نہ ہو سکے گا۔
برج حوت
22 جولائی ہفتہ۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی استعداد بڑھے گی۔بالاخر آجتلخ کلامی اور تناﺅ کے شدید ماحول کے بعد گھریلو ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔