ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
22جون جمعرات۔خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج ثور
22جون جمعرات۔ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جوزا
22جون جمعرات۔ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔
برج سرطان
22جون جمعرات۔جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
برج اسد
22جون جمعرات۔کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔
برج سنبلہ
22جون جمعرات۔محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جس سے کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔
برج میزان
22جون جمعرات۔حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔
برج عقرب
22جون جمعرات۔ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی ۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
برج قوس
22جون جمعرات۔روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔
برج جدی
22جون جمعرات۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی ۔نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے ۔ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔
برج دلو
22جون جمعرات۔آپ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔
برج حوت
22جون جمعرات۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔