آج کا دن کیسا رہے گا؟
آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
23جولائی اتوار۔ وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ کھانا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
برج ثور
23 جولائی اتوار۔ آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔کسی قریبی دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔
برج جوزا
23 جولائی اتوار۔ خریداری کی طرف رجحان بڑھے گا۔بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں رہیں گے۔
برج سرطان
23 جولائی اتوار۔ سیر و سیاحت کے شوق کی تکمیل کر سکیں گے ۔ کاروباری معاملات میں ترقی کا رجحان پایا جائے گا۔ کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات استوار ہوسکیں گے۔
برج اسد
23 جولائی اتوار۔ ذہنی انتشار اور پریشانی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے آپ کے تعلقات کشیدہ رہیں گے۔ تقریبات میں شرکات کے مواقع ملیں گے۔
برج سنبلہ
23 جولائی اتوار۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے رومان پرور حضرات کو رومانس کے مواقع مل سکیں گے۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔
برج میزان
23 جولائی اتوار۔ قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں۔ سماجی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
برج عقرب
23 جولائی اتوار۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔ مہمانوں کی آمد و رفت جاری رہے گی ۔
برج قوس
23 جولائی اتوار۔ بعض معاملات جن میں سے کچھ کاروباری نوعیت کے ہوں گے انکو طے کرنے سے پرہیز کریں اِس سے آپ کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہٰذا محتاط رویہ اختیار کریں۔
برج جدی
23 جولائی اتوار۔ مشترکہ طور پر کی گئی سرمایہ کاری سود مند رہے گی۔ گھریلو معاملات میں آپ کی مصروفیت اور دلچسپی بڑھے گی۔ کسی دوست کے ساتھ اہم معاملات کس سلسلے میں گفتگو ہو سکے گی۔
برج دلو
23 جولائی اتوار۔ خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔
برج حوت
23 جولائی اتوار۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔