آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
اکتوبر24 منگل۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہوں گے۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ ر ومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ فریقین کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے۔
برج ثور
اکتوبر24 منگل۔ دوسرے افراد کے ساتھ پیدا شدہ اختلافات کے ختم ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ کاروبار میں کامیابی ہو سکے گی۔ رومانس میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔
برج جوزا
اکتوبر24 منگل۔ آج کوئی بھی قدم جلد بازی میں نہ اٹھائیں جو بھی کام کریں اُس کو سوچ بچار کے بعد کریں۔فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ آپ کی مالی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
برج سرطان
اکتوبر24 منگل۔ خریدوفروخت کے اہم معاملات طے کرنے کے لئے آپ کو ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ذرا سی غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
برج اسد
اکتوبر24 منگل۔ خاندانی گھریلو تفکرات‘ کاروباری اُتار چڑھائو‘ گونا گوں قسم کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ غیر متوقع حالات کا صبر و تحمل سے مقابلہ کریں ایسے حالات عارضی قسم کے ہیں۔
برج سنبلہ
اکتوبر24 منگل۔ لین دین کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ آپکی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپکا گرویدہ بنائے گی۔کسی پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے۔
برج میزان
اکتوبر24 منگل۔ ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورے سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ افسران بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ ذرائع ابلاغ سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
برج عقرب
اکتوبر24 منگل۔ دوست احباب اور اہل خاندان کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا کر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔غیر متوقع اور فضول اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔
برج قوس
اکتوبر24 منگل۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ آج انعامی سکیموں ‘ لاٹری میں حصہ لینے سے بھی فوائد ممکن ہیں۔ جوان لڑکے لڑکیوں کی اچانک شادی کی بات یا منگنی ہو سکتی ہے۔
برج جدی
اکتوبر24 منگل۔ جائیداد کی خریداری کا رجحان بڑھے ہو گا ۔ ملازمت کے حصول میں کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی۔ کسی مسئلے میں مایوس نہ ہوں جلد ہی ناکامی کامیابی میں بدل جائے گی۔
برج دلو
اکتوبر24 منگل۔ کاروبار میں شریک افراد سے اچھا رویہ رکھیں ورنہ تعلقات بگڑنے کااندیشہ ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ کئی پرانی رنجشیں ختم ہوسکیں گی۔
برج حوت
اکتوبر24 منگل۔ گھریلو امور میں دلچسپی بڑھے گی۔ کاروبار کے سلسلہ میں آپ کی مصروفیات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرمایہ کاری میں دوستوں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے