آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج حمل
نومبر25 ہفتہ۔ قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اُلجھے کام سلجھا سکیں گے۔

برج ثور
نومبر25 ہفتہ۔ خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ کام کی روٹین بہتر کرنے سے وقت کی بچت کر سکتے ہیں۔ نئے کاروباری معاملات ڈِیل کرسکتے ہیں۔

برج جوزا
نومبر25 ہفتہ۔ آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے کے امکانات ہیں۔

برج سرطان
نومبر25 ہفتہ۔ آپ کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے لہٰذا تیار رہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ گھریلو اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔
برج اسد
نومبر25 ہفتہ۔ بعض معاملات میں اچانک تبدیلی کا امکان ہے۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ محنت و لگن ترقی کا پیش خیمہ ہوگی۔ مالی امور کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔

برج سنبلہ
نومبر25 ہفتہ۔ محنت اور توجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں استوار ہونگی۔ پرانے مسائل سر ابھاریں گے۔ فہم و فراست اور دانشمندی سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

برج میزان
نومبر25 ہفتہ۔ آرٹ‘ ادب‘ فن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فائدے میں رہیں گے‘ صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ خوراک معاملے میں محتاط رہیں۔ رومانس کر سکیں گے۔

برج عقرب
نومبر25 ہفتہ۔ حالات میں قدرے بہتری محسوس کریں گے۔ رومانوی امور توجہ طلب ہونگے۔ بعض امور میں شکوک و شبہات کا اندیشہ ہے۔ شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔


برج قوس
نومبر25 ہفتہ۔ خوب دولت کمائیں گے اور خرچ کریں گے وراثت ملنے کا قوی امکان ہے۔ محبوب بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بناسکتے ہیں۔

برج جدی
نومبر25 ہفتہ۔ جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ بہت پرانی اور بہت دور ہے جب بات سامنے آجائے گی تو تلاش بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو معمولی چیزوں کی اہمیت کا پتہ چل جائیگا۔

برج دلو
نومبر25 ہفتہ۔ مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ التوا ء میں پڑے کام نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔

برج حوت
نومبر25 ہفتہ۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر کہیں ڈنر کا پروگرام بن سکتا ہے۔کسی دیرینہ خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔

مزید :

ہاروسکوپ -