آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
ستمبر25 پیر۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔
برج ثور
ستمبر25 پیر۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اسفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج جوزا
ستمبر25 پیر۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔
برج سرطان
ستمبر25 پیر۔ بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا ۔
برج اسد
ستمبر25 پیر۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔
برج سنبلہ
ستمبر25 پیر۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
برج میزان
ستمبر25 پیر۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔
برج عقرب
ستمبر25 پیر۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔
برج قوس
ستمبر25 پیر۔ جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
میرے ہاتھوں کی لکیریں کیا کتہی ہیں؟ آپ کے سوالوں کے جواب حاضر ہیں
برج جدی
ستمبر25 پیر۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔
برج دلو
ستمبر25 پیر۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
برج حوت
ستمبر25 پیر۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔