آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
اکتوبر31 اکتوبر منگل۔ کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

برج ثور
اکتوبر31 منگل۔ خواہشات کے حصول کیلئے کی گئی محنت کا پھل مل سکے گا۔ تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ عزیزو اقارب مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔

برج جوزا
اکتوبر31 منگل۔ گفتگو مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگی جس سے دوسرے آپ کی ذات سے متاثر ہو سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان
اکتوبر31 منگل۔ ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔ دفتری امور توجہ طلب ہوں گے۔
برج اسد
اکتوبر31 منگل۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔
برج سنبلہ
اکتوبر31 منگل۔ بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج میزان
اکتوبر31 منگل۔ بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

برج عقرب
اکتوبر31 منگل۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔

برج قوس
اکتوبر31 منگل۔ تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔
برج جدی
اکتوبر31 منگل۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ اہم معاہدے عمل میں آئیں گے۔
برج دلو
اکتوبر31 منگل۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔
برج حوت
اکتوبر31 منگل۔ اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

ہاروسکوپ -