گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثے کا مقدمہ درج ، جہاز کا مالک اور ٹھیکدار نامزد

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثے کا مقدمہ درج ، جہاز کا مالک اور ٹھیکدار نامزد
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثے کا مقدمہ درج ، جہاز کا مالک اور ٹھیکدار نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (مانیٹرنگ ڈیسک )گڈانی بریکنگ شپ یارڈ حادثے کا مقدمہ جہاز کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ ناکارہ جہاز کے مالک عبدالغفور ، کٹائی کرانے والے فاروق اور جلال نامی ٹھیکیدار اور مینجر حسیب کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ گڈانی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دوسری جانب کٹائی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے بہت سے محنت کش تاحال لاپتہ ہیں اور کل سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔اس کے علاوہ آگ کے باعث امدادی کام کرنے والے اہلکاروں کو جہاز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلئے روانہ ہو گئی

یاد رہے گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب مزدو ر اس کی صفائی کر رہے تھے ۔ آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا ڈیک اڑنے سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی سامنے آئے تھے ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 18مزدور جاں بحق اور ستر کے قریب زخمی ہیں جنہیں حب کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ابھی تک جہاز پر لگی آگ نہیں بجھائی جا سکی اور امدادی کام جاری ہیں ۔جہاز توڑنے میں 150 افراد مصروف تھے جن میں سے بعض ابھی تک لاپتہ ہیں۔

شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

آج صبح فیصل ایدھی نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دھماکے سے متعدد افراد کی لاشیں کئی کلو میٹر دور سے ملی ہیں تاہم ابھی تک بھی کئی افراد لاپتہ ہیں ۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ دھماکے سے جہاز کا ڈیک بھی تباہ ہوا جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا تاہم آج امدادی کاموں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔

مزید :

حب -