لاپتہ افراد کیس: سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری کے پی کے اور سیکریٹری پاٹا کو طلب کرلیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے سیکریٹری فاٹا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو طلب کرلیا اور ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتی احکامات کا مذاق نہ اُڑائیں ۔ اڈیالہ جیل سے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت لاپتہ افراد کی عدم پیشی پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے پاٹا کے سیکریٹری اور خیبرپختونخواہ کے چیف سیکریٹری کو طلب کرتے ہوئے صوبے سے لاپتہ ہدایت شاہ اور ابراہیم شاہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس سماعت غیر معینہ مدت جبکہ اڈیالہ جیل قیدیوں کے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔