اسرائیل باز نہ آیا ،فلسطینیوں کی مزید زمین ہتھیا لی
یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے وسیع و عریض فلسطینی علاقے پر پہلے ہی قبضہ کرکے یہودی بستیاں آباد کررکھی ہیں اور اب ان ناجائز بستیوں کو توسیع دینے کیلئے بیت الحلم کے پاس مزید 1000 ایکڑ رقبے کو اپنی ملکیت قرار دے دیا ہے۔ ایک اسرائیلی تنظیم Peace Now کا کہنا ہے کہ یہ مغربی کنار کے زخمیوں پر ابتک کا سب سے بڑا قبضہ ہوگا اور اس کے بعد علاقے کے معروف حقائق بالکل تبدیل ہوجائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ان زمینوں پر قبضے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب تین اسرائیلی نوجوانوں کو پراسرار طور پر اغواءکے بعد قتل کردیا گیا اور اسرائیل نے اس کا ذمہ دار حماس کو قرار دے کر فلسطین پر چڑھائی کردی۔ اس کے بعد اسرائیلی حکام نے علاقے کے سروے کا حکم دے دیا تاکہ زمین پر قبضہ کرکے یہودی بستیوں کو توسیع دی جاسکے۔ واضح رہے کہ اسرائیل مسلسل اس منصوبے پر عمل پیرا ہے کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو کلی طور پر بے دخل کرکے سارے علاقے کو اسرائیلی قبضے کا حصہ بنالیا جائے۔