بھارتی شہر جے پور میں 14 سالہ لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا

بھارتی شہر جے پور میں 14 سالہ لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا
بھارتی شہر جے پور میں 14 سالہ لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر اوقات بین الاقوامی میڈیا پر مغربی معاشرے میں کم سن لڑکیوں کی ماں بننے کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب انڈیا میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آگیا ہے جہاں 14 سالہ کم عمر لڑکی نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں ایک 14 سالہ کمسن لڑکی نے بیٹی کو آپریشن کے بعد جنم دیا ہے، ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کی حالت سخت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نو عمر لڑکی کے ساتھ پڑوس میں رہنے والا ایک لڑکا لمبے عرصے سے بد سلوکی کر رہا تھا جبکہ ملزم لڑکی کو گھر والوں کو کچھ نہ بتانے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ بچی کو جنم دینے پر لڑکی کی ماں کی شکایت پرپولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
حمل کا پتا چلنے پر لڑکی کی ماں اسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئی تھی تاہم یہ حمل تین ماہ سے زیادہ کا ہو چکا تھا جسے گرانے کی صورت میں لڑکی کی جان جانے کا خطرہ تھا اس لیے ماں نے اپنے شوہر کو بھی کچھ نہیں بتایا اور نو ماہ کے بعد 14 سالہ لڑکی نے ایک بیٹی کو جنم دے دیا۔ لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ جب ماں ، باپ دونوں ہی کام پر چلے جاتے تھے تو پیچھے سے پڑوسی لڑکا زبردستی گھر میں گھس کر اس کے ساتھ بد سلوکی کرتا تھا اور ڈراتا دھمکاتا بھی رہتا تھا۔

مزید :

انسانی حقوق -