ترک رہنما طیب اردگان نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھادی

ترک رہنما طیب اردگان نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھادی
ترک رہنما طیب اردگان نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) اگرچہ مسلم دنیا کے اکثر رہنماﺅں نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی بربریت پر خاموشی اختیار کررکھی ہے لیکن ترک رہنما طیب اردگان نے جرا¿ت کے ساتھ اسرائیل کو للکارتے ہوئے غزہ پر حملے کو اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ دارالحکومت انقرہ میں مشتعل مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ترک سیاستدانوں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسرائیل نے ترک عوام کے اشتعال کے پیش نظر اپنے ستارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کے علاوہ ان کے خاندانوں کو بھی ترکی سے واپس بلا لیا ہے۔ طیب اردگان نے نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے اس لئے ان کی حکومت کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب ستم ظریفی دیکھئے کہ فلسطینیوں کو آگ اور خون میں نہلادینے والے اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی جانب سے سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل ظلم کے سب سے بڑے حمایتی امریکہ نے بھی ترک وزیراعظم کے بیانات کو غلط اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -