’آﺅہمارے ساتھ چلو‘ ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے پر خصوصی نغمہ ریلیز

’آﺅہمارے ساتھ چلو‘ ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے پر خصوصی نغمہ ریلیز
’آﺅہمارے ساتھ چلو‘ ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے پر خصوصی نغمہ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘ فلاحی تنظیم ہے جو ایک ایسی دنیا تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں ڈاﺅن سنڈروم(پیدائشی ذہنی خلل کا عارضہ، جس سے چہرے کے خدوخال اورقدو قامت میں بھی بگاڑ آ جاتا ہے)کے مریضوں کے لیے بھی گنجائش ہو، جہاں لوگ انہیں خوش دلی سے اپنائیں ، معاشرے کا جزو لازم گردانیں اور انہیں عزت و اکرام دیں، جس کے وہ مستحق ہیں۔’
دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘کا مشن ڈاﺅن سنڈروم کے مریضوں، ان کے لواحقین، صحت و تعلیم کے ماہرین اورمعاشرے کے ساتھ مل کر اس مرض اور اس میں مبتلا افراد کے متعلق آگہی دینے، مشاورت فراہم کرنے اور نیٹ ورکنگ میں کراچی کی صف اول کی تنظیم بننا ہے۔
ہر سال دنیا میں 21مارچ کو ’ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے‘ منایا جاتا ہے۔ اس روز دنیا بھر میں مہمات چلائی جاتی ہیں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں ایک ایسے رواداراور تحمل پسند معاشرے کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے جس میں ہر طرح کی صلاحیتوں کے حامل افراد کی شراکت داری ہو اور ڈاﺅن سنڈروم کے شکار افراد کو بھی مواقع میسر ہوں۔
آج ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے2017ءکے موقع پر ’دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘ فخریہ طور پر ایک نغمہ ”آﺅ ہمارے ساتھ چلو“ ریلیز کررہا ہے۔ یہ گیت علی حمزہ نے گایا ہے، بول زہرہ نگاہ نے تخلیق کیے ہیں اوراس ویڈیو کے ہدایت کارامان احمدہیں۔ اس کی سٹائلنگ احتشام انصاری نے سرانجام دی ہے۔ ’دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘ یہ گیت ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے2017ءکے موقع پر اپنی آگہی مہم کے حصے کے طور پر ریلیز کر رہا ہے۔ امید ہے اس گیت کے ذریعے ’دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘ کا پیغام مو ثر طریقے سے لوگوں تک پہنچے گا۔
’دی کراچی ڈاﺅن سنڈروم پروگرام‘ کو اپنے اس مشن میں کئی معروف شخصیات کا پرجوش تعاون حاصل ہے جن میں بشریٰ انصاری، ثروت گیلانی، جاوید شیخ، احسن خان، مومل شیخ، انوشے اشرف اور شیما کرمانی و دیگر شامل ہیں۔تمام مذکورہ شخصیات نے ریلیز ہونے والے گیت کی ویڈیو میں بھی کام کیا ہے۔گانا سنئے