باپ نے ISISکے جنگجوﺅں کے ساتھ مل کر نوجوان بیٹی سنگسار کر دی ،ویڈیو جاری

باپ نے ISISکے جنگجوﺅں کے ساتھ مل کر نوجوان بیٹی سنگسار کر دی ،ویڈیو جاری
باپ نے ISISکے جنگجوﺅں کے ساتھ مل کر نوجوان بیٹی سنگسار کر دی ،ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کی طرف سے سخت قوانین اور متنازعہ سزاﺅں کا سلسلہ جاری ہے اور اب مبینہ طور پر اس تنظیم سے متعلقہ ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک خاتون کو سنگسار کرنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر ناقابل بیان حد تک خوفناک اور دردناک ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شام کے شہر حمہ میں بنائی گئی ہے جہاں ایک نوجوان خاتون کو بدکاری کے الزام میں سنگسار کیا گیا۔ مزید دردناک بات یہ ہے کہ خاتون کو پتھروں سے ہلاک کرنے سے پہلے اس کے اپنے باپ نے اسے رسیوں میں جکڑ کر ایک گڑھے میں کھڑا کیا اور خود بھی پتھر برسائے۔ ایک جنگجو نے خاتون کو مخاطب کرکے کہا کہ اسے قانون کے مطابق پتھر مار مار کر ہلاک کیا جانے والا ہے اور اس موقع پر وہ رو رو کر جنگجوﺅں اور اپنے باپ سے جان بخشی کیلئے فریاد کرتی رہی، مگر بے سود۔ جلد ہی قریب کھڑے مردوں نے اس پر پتھروں کی بارش کردی اور اس کا اپنا باپ ایک بڑا پتھر اپنی لختِ جگر پر برساتا نظر آیا۔ اس سے پہلے رقہ شہر میں دو خواتین کو سنگسار کئے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -