جاگیر دار کےمبینہ تشددسے حاملہ خاتون جاں بحق
لڈن (ویب ڈیسک) ظالم جاگیردار نے ساتھیوں کے ہمراہ سوٹوں سے حاملہ خاتون پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون پیٹ میں بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کا ظالم جاگیردار کے خلاف سراپا احتجاج ہیںاور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔لڈن کے نواحی علاقہ موضع رحیم شاہ کا رہائشی محنت کش عبدالرزاق جوکہ جاگیر دار دل پذیر شاہ کارعایا تھا، اس کی بیوی امیراں بی بی جو کہ9 ماہ کی حملہ تھی، دل پذیر شاہ کے گھر کام کاج کرتی تھی۔ گزشتہ دنوں کتے نے دودھ والے برتن م یں منہ ڈال دیا۔ جس پر دل پذیر کے نوکر نے امیراں بی بی کو گالم گلوچ کی تو امیراں بی بی کے بڑے بیٹے لیاقت نے ملازم کو روکا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران دل پذیر شاہ کا بھانجا عرفان شاہ آگیا، اس نے نلکے کی ہتھی سے لیاقت کو مارنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جب اس بات کا پتہ دل پذیر شاہ کو چلا تو وہ ساتھیوں کے ہمراہ سوٹے لے کر امیراں بی بی کے گھر چلا گیا جہاں پر دل پذیر شاہ نے امیراں بی بی کے پیٹ پر سوٹوں سے وار کرنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اس کو ہسپتال لایا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے پیٹ کے اندر 9 ماہ سے پلنے والے بچے کے ساتھ جاں بحق ہوگئی۔ ظالم دل پذیر شاہ نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے مقتولہ کے ورثاءکو ڈرا دھمکا کر اپنے حق میں بیان لے لئے جبکہ زخمی لیاقت اور مقتولہ امیراں کے بھائی عباس نے پولیس سے پہلے صحافیوں کو بیان دیا کہ میری ماں کے قاتل یہی لوگ ہیں۔