صرف 85 افراد کی دولت آدھی دنیا سے زیادہ
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک طرف تو جدید دور کا انسان ترقی کی منازل برقی رفتاری سے تہہ کررہا ہے لیکن دوسری طرف اربوں انسان دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کے 85 امیر ترین لوگوں کی دولت دنیا کے ساڑھے تین ارب غریب لوگوں سے زیادہ ہے اور تقریباً ایک ارب 20 لاکھ لوگ روزانہ سوا سو روپے سے کم آمدنی میں گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ انسانوں کی اس قدر بڑی بدحالی کی اصل وجہ امیر اور غریب کا بڑھتا ہوا فرق ہے، دنیا ترقی کررہی ہے اور مجموعی آمدن اور پیداوار میں تو اضافہ ہورہا ہے لیکن اس آمدن میں اضافہ کا بڑا حصہ چند ہاتھوں میں جارہا ہے اور زیادہ آبادی ابھی بھی غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خصوصاً شدت اختیار کرچکا ہے جہاں امری مزید امیر ہورہے ہیں اور غریب مزید غریب ہوتے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انسانی ترقی کے لھاظ سے دنیا کے ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں سب سے اوپر وہ ممالک ہیں جہاں سب لوگوں کو صحت، تعلیم اور ملازمت جیسی بنیادی ضروریات میسر ہی ں۔ انسانی ترقی اور بہبود کے لحاظ سے بہترین ممالک یہ ہیں:
٭.... ناروے
٭.... آسٹریلیا
٭.... سوئٹزرلینڈ
٭.... نیدر لینڈ (ہالینڈ)
٭.... امریکہ
٭.... جرمنی
٭.... نیوزی لینڈ
٭.... کینیڈا
٭.... سنگا پور
٭.... ڈنمارک
جبکہ 10 بدترین ممالک یہ ہیں:
٭.... موزنبیق
٭.... گنی
٭.... برونڈی
٭.... برکینا فاسو
٭.... اری ٹیریا
٭.... سیرالیون
٭.... چاڈ
٭.... سنٹرل افریقن ریپبلک
٭.... کانگو
٭.... نائجیریا