اسرائیلی بربریت، فرانسیسی وکیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں شکایت درج کرادی

اسرائیلی بربریت، فرانسیسی وکیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں شکایت درج ...
اسرائیلی بربریت، فرانسیسی وکیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں شکایت درج کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) حماس کے ساتھ جنگ کی آڑ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے ایک فرانسیسی وکیل نے اسرائیلی فوج کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) میں جنگی جرائم کی شکایت درج کروادی ہے۔ اس شکایت میں جون اور جولائی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے کئے جانے والے ”آپریشن پروسیکٹوایج“ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ وکیل جائلز ڈیورز نے صحافیوں کو بتایا کہ شکایت فلسطینی وزیر انصاف کی طرف سے درج کروائی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی قابض فوج عام شہریوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 80 فیصد سے زائد حملے غیر فوجی اہداف کے خلاف کئے جارہے ہیں جن کا نشانہ عام شہری، بچے، عورتیں ہسپتال اور اقوام متحدہ کے سکول بن رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر ملک کی حیثیت حاصل ہے اور یہ ابھی ICC کا بھی باقاعدہ رکن نہیں ہے لیکن وکیل ڈیورز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود شکایت کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے بھی اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیق کا کام شروع کردیا ہے اور اس کے سربراہ ناوی پلے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -