دو امریکی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دو امریکی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دو امریکی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی کی پولیس نے دو امریکی فوجیوں کو ایک حاملہ خاتون کو ریپ اورتشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ اطالوی شہر و سینزا میں 3000 امریکی فوجی ایک نیٹو معاہدے کے تحت تعینات ہیں۔ بائیس سالہ گرے اور 21 سالہ ایڈل پر الزام ہے کہ وہ رومانوی نژاد 24 سالہ حاملہ خاتون جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے اپنے ٹھکانے پر لے گئے اور کئی گھنٹے تک جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی رقم اور دیگر اشیاءلوٹ کر اسے رات کے وقت ویران مقام پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خاتون شدید زخمی حالت میں پولیس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور بروقت کارروائی کے بعد ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ وسینزا شہر میں امریکہ کی 173 ایئربورن بریگیڈ تعینات ہے۔ مقامی شہری امریکی فوجیوں کے جنسی اور دیگر جرائم کی وجہ سے ان فوجیوں سے سخت نفرت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم گرے اس سے پہلے ایک 17 سالہ طالبہ کے ریپ میں بھی مطلوب تھا۔ اطالوی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا بلکہ ان پر اٹلی میں ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید :

انسانی حقوق -