پنچائت نے 10سالہ لڑکی ونی قرار دے کر زبردستی نکاح کرا دیا
صدر گوگیرہ (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے پنچائت نے 10 سالہ لڑکی کو ونی قرار دے کر زبردستی نکاح کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے علاقہ خطرناک مو ڑ کے خادم حسین کے بیٹے شاہد نے چند ماہ قبل اپنے قریبی عزیز محمد اقبال کی بیٹی ثمینہ سے پسند کی شادی کر لی تھی جس پر پنچائت نے خادم حسین کی 10 سالہ بیٹی ماریہ کو ثمینہ کے بھائی محمد عمر کے ساتھ ونی قرار دیتے ہو ئے 10 سالہ ماریہ کا نکاح بھی محمد عمر کے ساتھ نکاح کر دیا۔ بعدازاں عمر نے اپنے والد اقبال اور دیگر افراد کے سامنے 10 سالہ ماریہ کے ساتھ سرعام زیادتی کی جس سے ماریہ کی حالت غیر ہوگئی تو ملزمان زخمی لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ لڑکی کو ہسپتال داخل کرا دیا ۔ پولیس نے اصل حالات کے بر عکس صرف 365کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ کو ئی ملز م گر فتار نہ ہو سکا۔اخباری رپورٹ کے مطابق ملزمان کا صلح کے لئے مد عی پر دباﺅ ہے جبکہ پنچائت اور رشتے دار غائب ہوگئے، لڑکی کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ اعجاز ڈوگر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ بہت زیادتی ہوئی ہے، ملزمان جلد گر فتار کر لیا جائے گا۔