عمارت منہدم ہونے سے چھ افراد جاں بحق

عمارت منہدم ہونے سے چھ افراد جاں بحق
عمارت منہدم ہونے سے چھ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حیدر آباد میں عمارت گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میمن ہسپتال کے نزدیک تین منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والے افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہے ، ریسکیو اہل کاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے با عث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

حیدرآباد -