مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق ،25زخمی

مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق ،25زخمی
مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق ،25زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے بہاولپور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر الٹ گئی ، حادثہ میں خاتون سمیت 6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 25زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔
موٹر وے پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، بس الٹی اور چھ جانیں لے گئی ، زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔