دو گھنٹوں کے دوران3 مبینہ پولیس مقابلے، اشتہاری ڈاکو مارا گیا

دو گھنٹوں کے دوران3 مبینہ پولیس مقابلے، اشتہاری ڈاکو مارا گیا
دو گھنٹوں کے دوران3 مبینہ پولیس مقابلے، اشتہاری ڈاکو مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دو گھنٹوں کے دوران ہونے والے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اتوار کی صبح صرف 2 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں کے دوران ایک اشتہاری ڈاکو اکبر عرف ستلی مارا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اکبر عرف ستلی پولیس کو مختلف سنگین کیسز میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ کارروائیوں کے دوران کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم وہ زخمی حالت میں ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔