جس نے ایم کیوایم چھوڑنی ہے چھوڑ دے ،فاروق ستار کی سربراہی میں پارٹی کو آگے بڑھائیں گے:وسیم اختر

جس نے ایم کیوایم چھوڑنی ہے چھوڑ دے ،فاروق ستار کی سربراہی میں پارٹی کو آگے ...
جس نے ایم کیوایم چھوڑنی ہے چھوڑ دے ،فاروق ستار کی سربراہی میں پارٹی کو آگے بڑھائیں گے:وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی ایم کیوایم پاکستان کو چھوڑنا چاہتا ہے چھوڑ کر جاسکتا ہے, ہم اپنی جماعت کوفاروق ستار کی قیادت میں آگے بڑھاتے رہیں گے۔

نفرت کی سیاست کرنےوالے سن لیں،ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں:اظہارالحسن
حید ر آبادمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا پی ایس پی والوں کوالزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا انہوں نے ہمارے جلسے کوخراب کرنےکی کوشش کی،آج کاجلسہ پی ایس پی والوں کیلئے کافی ہے ان کو اپنی الزام تراشیوں کا جواب مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے ا لیکشن میں ایم کیوایم پاکستان زیادہ نشستیں لے گی، فاروق ستارکی سربراہی میں ہم سیٹیں لےکردکھائیں گےکسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے د یں گے،آج کے جلسے نے ثابت کردیاکہ قوم متحد ہے۔
وسیم اختر کہتے ہیں کہ میرپورخاص ،نواب شاہ سمیت پورے سند ھ میں جلسے کریں گے۔مئیرکراچی کہتے ہیں کہ ہمت تھی توخودآتے کسی کے کندھوں پرچڑھ کرآئے ڈیفنس میں بنگلالے لیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

حیدرآباد -