کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے والی بین الاقوامی عدالت کو بھارتی بربریت اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا؟ایاز لطیف پلیجو

کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے والی بین الاقوامی عدالت کو بھارتی بربریت اور ...
کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے والی بین الاقوامی عدالت کو بھارتی بربریت اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا؟ایاز لطیف پلیجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(این این آئی)قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے والی بین الاقوامی عدالت کو بھارتی بربریت اور آدھی صدی سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا؟ بھارت خطے کو دوزخ بنانا چاہتا ہے، مستقل امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

’’ شو باز شریف ‘‘ کی کارکردگی صرف اشتہاروں میں ہی نظر آتی ہے: میاں محمود الرشید
تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور پاکستانی سرحد پر مستقل کشیدگی کی صورتحال پیدا کرنے کے بجائے امن کے لئے پیشقدمی کرے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری عوام کو کچھ بھی نہیں دے پائے، پارلیمنٹ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے، عوام کی ترقی اور تبدیلی کے لئے منصوبابندی کرنے کے بجائے حکمران اور پارلیمنٹ میں موجود مخالف پارٹیاں پوائنٹ اسکورنگ کر رہیں ہیں جبکہ صنعتی اداروں، ملوں، فیکٹریوں، کمپنیز میں مزدور اور حکومتی اثر رکھنے والے کسانوں کے پاس غلامی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔

مزید :

حیدرآباد -