سجاول میں مردم شماری عملے پر کتے کا حملہ، ایک اہلکار زخمی
سجاول(آن لائن)سجاول کے علاقے حق آباد کالونی میں مردم شماری عملے پر ایک کتے نے اچانک حملہ کردیا جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوگیاہے۔
پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی مالی مشکلات کا شکار،فنڈز کا اجراءہی نہ ہو سکا
تفصیلات کے مطابق چارج سپروائزر نثارمیمن کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے دوران ایک کتے نے اہلکاروں پر حملہ کردیا تھا ،ایک اہلکار خود کو نہ بچا سکا اور کتے کے حملے کا شکار ہوگیا۔اس واقعے کے بعد اہلکارکو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔