مریم نوازکے مقدر میں بے نظیر بھٹو بننا نہیں ،نواز شریف نے جو فصل بوئی ہے وہ ابھی پوری نہیں کٹی، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مریم نوازکے مقدر میں بے نظیر بھٹو بننا نہیں ہے،کیونکہ انہیں بینظیربھٹوبننے کیلئے بڑے پاپڑبیلنے پڑیں گے،مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ مریم بی بی آپ انتخاب لڑیں، بی بی کا مقابلہ نہ کریں، بے نظیرعوام کی محبوب قائد تھیں ،آپ ان کا مقابلہ نہ کریں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بزدل حکمران اداروں کے سہارے حکومت کرتے رہے ہیں،ایک فیصلہ خلاف آیاتوکہتے ہیں بینظیربھٹوکوانصاف نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کومیاں صاحب کے بنائے جھوٹے کیسزمیں جیل کاٹنی پڑی،آپ نے جوفصل بوئی ہے وہ ابھی پوری نہیں کٹی،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب کوسعودیہ جاکرسمجھ آیاوہ بھٹونہیں بن سکتے،پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کوسندھ فتح کرنے کابڑاشوق ہے،خان صاحب وزیربن سکتے ہیں،قائدبنناآپ کے مقدرمیں نہیں۔