صوبوں کی حاکمیت کا احترام نہیں کریں گے تو وفاق بھی نہیں چلے گا:مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر صوبوں کی حاکمیت کا احترام نہیں کریں گے تو وفاق بھی نہیں چلے گالیکن پیپلزپارٹی ایسے راستوں پر نہیں چلے گی،یہ راستہ شہباز شریف نے بتایا ہے کہ اگر حق نہ ملے تو وفاق کی اینٹ سے اینٹ بجادو۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب سندھ بار بار کیوں آ رہے ہیں ہمیں پتا ہے،زرداری صاحب اور بلاول بھٹونے ان کی نیندیں اڑادی تھیں۔سندھ بھر میں رینجرز کی کارروائیاں تو جاری ہیں، بس خانہ پوری کا کام باقی ہے۔پنجاب میں کہیں بھی گیس کنکشن کی بندش نہیں ہے تو سندھ میں کیوں کی جا رہی ہے؟ملک میں قانون تو ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اٹھائیں لیکن اسے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش بھی کیا جائے،مردان میں بھی جوکچھ ہوا اس پر پورا ملک رو رہا ہے۔