نورین انتہا پسند نہیں، اغوا کیا گیا: والد، نورین لغاری کی بہترین دوست ہندو طالبہ ہے: بھائی

نورین انتہا پسند نہیں، اغوا کیا گیا: والد، نورین لغاری کی بہترین دوست ہندو ...
نورین انتہا پسند نہیں، اغوا کیا گیا: والد، نورین لغاری کی بہترین دوست ہندو طالبہ ہے: بھائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ویب ڈیسک) نورین کے والد کو کسی بھی سرکاری ذریعے سے نورین لغاری کی برآمدگی کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ تاحال یہ ماننے سے قاصر ہیں کہ نورین کا کسی انتہاءپسندگروہ سے تعلق ہوسکتا ہے جبکہ نورین لغاری کے بھائی نے بھی اس کے انتہاء پسند ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ اس کی بہترین دوست ایک ہندو طالبہ تھی، اگر انتہاء پسند ہوتی تو ایک ہندو لڑکی کو کبھی اپنی دوست نہ رکھتی ۔

تفصیلات کے مطابق نورین کے مبینہ اغوا کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پروفیسر لغاری نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے۔ نورین کے بھائی افضل لغاری کا اتوار کی صبح کہنا تھا کہ انتہاء پسند ہونے کا موقف پولیس کا تھا اور ہے، ہم اس کی تردید کرتے آئے ہیں۔ ہم تو ابھی تک اس کیس کو اغوا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ لڑکی نورین لغاری ہے تو ممکن ہے کسی دہشتگرد تنظیم نے اغوا کیا ہوگا، ہم سے تو رابطہ نہیں کیا گیا اب تک۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری بہن کو بازیاب کیا جائے۔ ایک اور بات پھیلائی جارہی ہے کہ وہ انتہا پسند خیالات رکھتی تھی لیکن کالج میں تو اس کی بہترین دوست ایک ہندو طالبہ تھی ۔

مزید :

حیدرآباد -