مبینہ پولیس مقابلہ ، حیدر آباد سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار

مبینہ پولیس مقابلہ ، حیدر آباد سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار
مبینہ پولیس مقابلہ ، حیدر آباد سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

این اے 120 کا ضمنی انتخاب ،جماعت اسلامی بھی اپنا امیدوار میدان میں لے آئی ،بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے مہران گراونڈ کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر 3ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکووں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تما م پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں،تاہم فرار ہونیوالے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

حیدرآباد -