وفاقی سینسز کمیشن سے مطالبہ ہے خانہ شماری میں 3دن کااضافہ کیا جائے، حیدرآباد ،کراچی کے درجنوں علاقوں کوشمار نہیں کیاگیا:ایاز پلیجو

حیدرآباد

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہمارا وفاقی سینسز کمیشن سے مطالبہ ہے کہ خانہ شماری کے لیے 3دن کا اضافہ کیاجائے کیونکہ خانہ شماری کا تیسرا دن ہوگیا لیکن اس میں حیدرآباد ،کراچی کے درجنوں علاقوں کوشمار نہیں کیاگیا۔

وزیر اعظم کھل کر بتائیں کہ وہ علماءسے کس قسم کا بیانیہ چاہتے ہیں ؟ اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات بدلنے کی کوئی جرآت نہیں کر سکتا ، نواز شریف سود کے حق میں درخواست واپس لیں :سراج الحق

تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کے جبرا ًمذہب کی تبدیلی کے بیان کو ویلکم کرتے ہیں جبکہ پی پی نے اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق بل پیش کیا تھااور بعد میں پیچھے ہٹ گئی تھی مگر نواز شریف اپنے بیان پر قائم رہیں اور پیچھے نہ ہٹیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم، ایان علی،انور مجید کی خاطر سندھ کے حقوق کو داوپر لگاچکی ہے اور تھرمیں بچوں کے مرنے پر تحفظات کا اظہار ایسے کیے جاتا ہے جیسے یہاں اوباماکی حکومت ہے جبکہ پی پی گندم کی بوریوں میں مٹی بھر کے کمیشن بنا کر خود اس پر تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں خواتین کے لیے مناسب نشستیں نہیںہیں اورنہ بچیوں کوآئین کے تحت پسند کی شادی کااختیار حاصل ہے ہمیں سندھ میں بچیوں کےساتھ ظلم کےخلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پینسل سے خانہ شماری کے فارم بھرنا سندھ کے لوگوں کو اقلیت میں بدلنے کے مترادف ہے ۔ وفاق اور پیپلزپارٹی ایساماحول پیدا کرنا چاہتی ہے کہ عوام مردم شماری میں دلچسپی نہ لیں جبکہ پیپلزپارٹی اور مردم شماری محکمہ کی نااہلی کے سبب سندھ میں مردم شماری فیل ہوگئی ہے ۔