بھارت ٗ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبا گرفتار

بھارت ٗ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبا گرفتار
بھارت ٗ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد دکن(این این آئی) پولیس نے بھارتی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبہ کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن میں 3 کشمیری طلبا مقامی سینما میں فلم دیکھنے کیلئے موجود تھے جہاں فلم کی ابتدا سے پہلے قومی ترانا بجایا گیا جس کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار طلبا میں جمیل گل، عمر فیض اور مدبر شبیر شامل ہیں جو انجینئرنگ کے طالب علم ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں طلبا کے خلاف ریاستی ہتک ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ طلبا کو فی الحال ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم کے شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ چلانے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید :

حیدرآباد -