جمعیت علماء پاکستان کاممتاز قادری کے پہلے عرس پر یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا اعلان
حیدر آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے مرکزی میڈیا کو آرڈینٹر ڈاکٹر محمد دانش نے کہا ہے کہ 28 فروری بروز منگل کو ملک ممتاز حسین قادری کے پہلے عرس کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوم تحفظ نام رسالت ﷺ منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ جلوس، جلسے، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے اور اس ضمن میں مرکزی سیکریٹر ی جنرل پیر سید محفوظ مشہدی نے مرکزی اور صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاجزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی، اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ہر عاشق رسول ممتاز حسین قادری بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے تقدس کو پامال کرنے والے ذمہ داروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔