وزیراعظم سندھ کے بنیادی مطالبات پورے کریں ، اعلانات کرنے سے کام نہیں چلے گا:مولابخش چانڈیو

وزیراعظم سندھ کے بنیادی مطالبات پورے کریں ، اعلانات کرنے سے کام نہیں چلے ...
وزیراعظم سندھ کے بنیادی مطالبات پورے کریں ، اعلانات کرنے سے کام نہیں چلے گا:مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ سندھ کے تمام تر بنیادی مطالبات پورے کریں ،اب صرف اعلانات کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

نواز شریف نے کراچی میں قیام امن کے لئے کچھ نہیں کیا،وزیراعظم کو پانا مہ کیس نے پریشان کررکھا ہے:سلیم مانڈوی والا

تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی وزیراعظم آئے ، وزیراعلیٰ خود استقبال کے لیے جاتے ہیں اورجب بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تو پنجاب میں ان کا رویہ کیا تھا؟۔ جیسے جیسے انتخاب آئیں گے، نواز شریف حیرت انگیز اتحاد بنیں گے،لیکن میاں صاحب !پچھلے انتخاب میں جو آپ نے اتحادی بنائے تھے وہ کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر کیے گئے اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، میاں صاحب آپ اپنے دونوں ادوار میں یہاں کیوں نہیں آئے،بس ایک بار اور وہ بھی فساد پھیلانے کیلئے ۔

مزید :

حیدرآباد -