حیدر آباد کے قریب چینی انجینئر کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تو پھر اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل اس سنگدلی پر کھول اٹھے گا

حیدر آباد کے قریب چینی انجینئر کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال ...
حیدر آباد کے قریب چینی انجینئر کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تو پھر اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل اس سنگدلی پر کھول اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بڈھائی تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے کراچی جانے والے سی پیک منصوبے کے چینی باشندوں کی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل اب کیسی نظر آتی ہیں؟ نئی تصاویر دیکھ کر سب ”خوف“ میں مبتلا ہو گئے، دل تھام کر تصاویر دیکھیں

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3چینی باشندے زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال لایا گیا، جہاں ایک شدید زخمی 45 سالہ لی کانگ آئی سی یو میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ حادثے میں جو چینی باشندہ ہلاک ہوا ہے اسے سول ہسپتال حیدر آباد میں شدید زخمی حالت میں بے یادرومددگار چھوڑ دیا گیا جو تڑپتا رہا اور یوں ہی تڑپتے تڑپتے دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لاہور سے رات کے اندھیرے میں پورا ترک خاندان ہی اٹھا لیا گیا، کون لوگ انہیں لے گئے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت اور پریشانی کی حد نہ رہے گی
اس چینی باشندے کی سٹریچر پر لیٹے انتہائی زخمی حالت میں تڑپتے ہوئے ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ پاک چین دوستی کا دم بھرنے والے چینی بھائیوں کیساتھ ایسا سلوک کیا جانا چاہئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

حیدرآباد -